• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو، ہتھوڑوں سے بم پھاڑنے کا تہوار منایا گیا

میکسیکو میں ہتھوڑوں کے ذریعے بم پھاڑنے کے انوکھے سالانہ تہوار کا انعقاد کیا گیا۔

دنیا بھر میں لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے مختلف فیسٹیولز کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن چند ممالک میں ایسے میلے منعقد کیے جاتے ہیں جو انتہائی خطرناک ہیں۔

میکسیکو کے قصبے San Juan de la Vega میں بھی ایک ایسے ہی خطرناک قدیم سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں حصہ لینے والے افراد ہتھوڑے کے ذریعے بم پھاڑتے ہیں۔

ہر سال کی طرح رواں برس بھی اس میلے میں درجنوں افراد نے حصہ لیا اور بھاری بھر کم ہتھوڑے کے ذریعے بم پھاڑنے کا مظاہرہ کیا۔

احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے سبب رواں برس اس میلے کے دوران 60افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچا کر طبی امداد فراہم کی گئی۔

تازہ ترین