• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت الدعوۃ اور ایف آئی ایف کے اثاثے منجمد کرنے کی ہدایت

Jamaat Ud Dawa Fif Banned In Pakistan

وفاقی حکومت نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن(ایف آئی ایف) کے اثاثے منجمد کرنے کی ہدایت کردی ۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ اور ایف آئی ایف پر پابندی کا نوٹیفکیشن 10فروری کو جاری کردیا گیا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرات داخلہ نے دونوں تنظیموں کو شیڈول ون میں شامل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، صوبوں کو نئے ترمیمی صدارتی آرڈیننس کے تحت ان تنظیموں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی۔

جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے منجمد کرنے اور حکومتی تحویل میں لینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت پر پابندی سے متعلق صوبوں سے سفارشات طلب کیں، پنجاب نےدونوں تنظیموںکے اثاثے اپنی تحویل میں لینے پر رضامندی ظاہر کی۔

صوبہ سندھ نے جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت کے فلاحی آپریشنز سنبھالنے سے معذوری ظاہرکی، صوبہ خیبر پختونخوا کی طرف سے جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت کے اثاثوں سے متعلق جواب کا تاحال انتظارہے۔

بلوچستان حکومت کی طرف سے وفاقی حکومت کو بتایا گیاہے کہ جماعۃ الدعوۃ اورایف آئی ایف کے آپریشنز بلوچستان میں نہ ہونے کے برابرہیں،ایف آئی ایف نے آواران زلزلے میں کام کیا تھا، جو اب بند ہوچکاہے۔

تازہ ترین