• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ، 3 افراد زخمی

Shooting Outside Us National Security Agency Headquarters 3 People Injured

امریکی ریاست میری لینڈ میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئےہیں۔

NSA-HQ-Firing-222

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فورٹ میڈ میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد این ایس اے ہیڈ کوارٹرز کے اطراف کے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور عوام کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔این ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد اب صورتحال قابو میں ہے۔

NSA-HQ-Firing-333

قبل ازیں این ایس اے ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں تاہم امریکی میڈیا کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

تازہ ترین