• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر مقبول اداکارہ پریاپرکاش کیخلاف مقدمہ درج

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی ادائوں سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ پریاپرکاش کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

اداکارہ پریا پرکاش بھارت کی ’ملیالم ‘فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہے ،ان کی پہلی فلم ’اورو آدارلو‘کا گانے کی ویڈیو گزشتہ دونوں جاری کی گئی ۔

اس گانے میں پریا پرکاش کے آنکھوں کے اشاروں اور ان کے مخصوص انداز نے جہاں دیکھنے والوں کا دل موہ لیا وہیں اس کے الفاظ نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس بھی پہنچائی ۔

بھارتی شہر حیدرآباد میں ان پر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گیت کی شاعری سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

پولیس نے درخواست ملنے کے بعد فلم کی اداکارہ پریاپرکاش،فلم ساز اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے بھی مسلمان اسکالرز سے تحقیق کے بعد کسی قسم کی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

تازہ ترین