• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی چیمپئن ٹرافی 2021ء کی میزبانی کی پیشکش

Pakistan Offer To Host Champions Trophy 2021

پاکستان نے آئی سی سی کو 2021کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی پیشکش کردی ہے ۔

بھارت میں ٹیکس معاملات کی وجہ سے2021ء کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کسی دوسرے ملک کو ملنے کا امکان بڑھ گیا ہے ۔

گزشتہ ہفتے دبئی میں ہونے والی آئی سی سی کے اجلاس میں پی سی بی نے صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی پیشکش کردی ۔

بھارت میں ٹیکس چھوٹ نہ ملنے کی وجہ سے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کسی دوسرے ملک کو دیدی جائے اور اتفاق کیا گیا کہ 2021ءکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے یکساں ٹائم زون میں کسی متبادل میزبان کو تلاش کیا جائے ۔

صورتحال کا فائدہ اٹھا کر پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی پیشکش کردی ہے، اُنہوں نے آئی سی سی کو حکومت پاکستان سے ٹیکس کی چھوٹ دلانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔
نجم سیٹھی نے آئی سی سی کے سامنے یواے ای کے ساتھ مشترکہ طور پر میزبانی کا آپشن بھی پیش کردیا ہے ۔

آئی سی سی اس معاملہ پر مزید غور آئندہ سالانہ اجلاس میں کرے گا ۔

تازہ ترین