• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 3 میں شرکت کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم دبئی روانہ

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم لاہور سے دبئی روانہ ہوگئی، قلندرز 23 فروری کو ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھلیں گے۔

ہیڈ کوچ عاقب جاوید کہتے ہیں کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے امید ہے اس بار لاہور قلندرز ہی فاتح ہوگی۔

دبئی روانگی کے لیے لاہور قلندرز کے عمر اکمل، فخرزمان، شاہین آفریدی اور بلال آصف سمیت دیگر کھلاڑی ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی سربراہی میں ایئر پورٹ پہنچے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ دبئی روانگی سے قبل لاہور میں چھ روز کا کیمپ لگایا گیا جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی ہے، یو اے ای میں بھی 6 روز کا کیمپ لگایا جائے گا جس کے بعد ٹیم 23 فروری کو اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اس بار ہم بھرپور تیاری اور ٹریننگ کے ساتھ جارہے ہیں، امید ہے پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن لاہور قلندرز ہی جیتے گی۔

تازہ ترین