• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقی صدر جیکب زوما کرپشن کے الزامات پر مستعفی

حکمران جماعت کی جانب سے عدم اعتماد کے ووٹ کی دھمکی کے بعد جنوبی افریقا کے صدر جیکب زومامستعفی ہو گئے، ان پر کرپشن کے الزامات تھے۔

جیکب زوما نے ٹیلی وژن پر قو م سے خطاب میں استعفے کا ا علان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی قصور نہیں کیا، میری پارٹی نے استعفیٰ مانگا ہے تو دے رہا ہوں۔

منڈیلا کی افریقن نیشنل کانگریس نے زوما کو آج تک کا الٹی میٹم دیا تھا۔

مغربی میڈیا کے مطابق جیکب زوما پر کرپشن الزامات کے نتیجے میں شدید پارٹی دباؤ تھا، جیکب زوما نے آخری وقت تک چالیں چلیں مگر عدم اعتماد کا یقین ہونے پرمستعفی ہونا پڑا۔

زوما نے گزشتہ روز کہا تھاکہ 6 ماہ بعد استعفا دوں گا ، صدر زوما کے استعفے کے بعد حکمران پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا، مبصرین کا کہناہے کہ زوما کی جان نشینی پر زیادہ اختلاف رائے نہیں ہوگا۔

تازہ ترین