• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کیس کی سماعت آج ہوگی

The Hearing Of Avan Field Properties References Case Will Held Today

شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کیس کی سماعت اسلام آباد احتساب عدالت میں آج ہو گی، سماعت میں چار گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طرف سے دو ہفتوں کے لیے حاضری سے استثنا کی درخواست پر بھی دلائل دیے جائیں گے، عدالت نے درخواست پر بحث کے لیے نیب کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت کریں گے۔

عدالت نے استغاثہ کے چار گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے، یہ وہ گواہ ہیں جنہیں ضمنی ریفرنس میں شامل کیا گیا تھا۔

نواز شریف 19ویں مرتبہ عدالت میں پیش ہوں گے، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے 19 فروری سے دو ہفتوں کے لیے حاضری سے استثنا کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر آج دلائل دیے جائیں گے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز برطانیہ میں زیر علاج ہیں جن کی طبیعت خراب ہے، کچھ میڈیکل ٹیسٹ ہونے ہیں، ڈاکٹرز نے تجویز کیا ہے کہ اس موقع پر مریضہ کے شوہر کا ان کے ساتھ ہونا بہتر ہے۔

تازہ ترین