• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س1۔السلام علیکم سر! میرا نام محمد عمر ہے ۔ سر میں نے پچھلے سال انٹرمیڈیٹ کیا ہے اور اب آگے کس پروگرام میں ایڈمیشن لوں،BSCSیا BBAکامسیٹس یونیورسٹی لاہور سے؟ سر میں میتھ میں کمزور ہوں جس کی وجہ سے میں آگے کسی میتھ کی فیلڈ میں ایڈمیشن نہیں لینا چاہتا ۔اس لئے میں نے NCAسے گرافکس ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ یا فلم میکنگ اینڈ ایکٹنگ کرنے کا سوچا ہے۔ ان میں سے میرے لئے کیا بہتر رہے گا۔ سر پلیز رہنمائی کریں؟ اور مہربانی فرما کر گرافکس ڈیزائننگ کا ا سکوپ بھی بتائیے گا۔ (عمر ماجد ۔ لاہور)
ج۔ڈیئر عمر! میرے پاس آپ کے انٹرمیڈیٹ میں حاصل کردہ نمبروں کی کوئی تفصیل نہیں ہے اور آپ کے کہنے کے مطابق آپ میتھ میں بھی کمزور ہیں۔ اس بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کہ آپ ایک اچھا کیریئر اپنانا چاہتے ہیں۔ میں آپ کو مشورہ دوںگا کہ آپ کمپیوٹر کی جگہ بزنس ایڈمنسٹریشن کو کیریئر کے طور پر چنیں۔ بہرحال گرافکس ڈیزائننگ اور فیشن ڈیزائننگ میںآپ کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے میں آپ کو اس کا مشورہ نہیں دوں گا۔ کیونکہ میں نہیں جانتا کہ آپ کو آرٹ /ڈیزائن یا فیشن وغیرہ میں مہارت ہے۔ یہ چیزیں آپکی شخصیت،مخصوص کیریئر میں دلچسپی اور جذبے کے مطابق ہونی چاہئیں ۔ لہذا میں آپ کو مشورہ دونگا کہ آپ بزنس ڈگری کرنے کا سوچیں۔
س2۔جناب عالیٰ! میں نے فی الحال بی ایس بائیو کیمسٹر ی میں داخلہ لیا ہے اور اس کا فرسٹ سمسٹر کررہی ہوں۔ لیکن مجھے اس کے اسکوپ کا اندازہ نہیں ہے۔ براہِ مہربانی مجھے اس فیلڈ کے بارے میں بتائیں ۔ میں آپ کی شکر گزارہوں گی۔ (عروبہ عباسی۔ مری)
ج۔ڈیئر عروبہ! بائیو کیمسٹری ایک ابھرتا ہوا مضمون ہے اور آنے والے وقت میں اس میں بیچلر کر لینے کے بعد کیریئر میں بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔ میں آپ کو بائیو کیمسٹری میں ریسرچ اور CGPA 3.5++حاصل کرنے کیلئے محنت کرنے کا مشورہ دوںگا اور اگر آپ اتنا GPAحاصل کرلیتی ہیں۔ تو غالب امکان ہے کہ آپ اپنے ماسٹر کیلئے ا سکالرشپ حاصل کرلیں اور آپ بائیو میڈیکل سائنس میں ٹاپ اپ کرسکتی ہیں۔ ہیماٹولوجی اور ایڈوانس میڈیکل سائنسز جن میں سٹم سلز کے متعلق ریسرچ شامل ہوتی ہے وغیرہ وغیرہ۔ لہذا آپ کے منتخب کردہ مضمون میں روشن مستقبل ہے۔
س3۔میں آپ کے کالم باقاعدگی سے پڑھتی ہوں ۔ میں ہیومن ریسورس میں گریجویشن کر رہی ہوں۔ میں نے اس ڈگری کا انتخاب والدین کے کہنے پر کیا تھا لیکن اب کچھ لوگ اس بارے میں غلط گائیڈ کر رہے ہیں کہ اس کی ویلیو نہیں ، لہٰذہ آپ مجھے اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ میرے لئے کہا بہتر رہے گا؟ (انایا علی)
ج۔ مجھے یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ آپ کو لوگ غلط گائیڈ کر رہے ہیں ۔ مینجمنٹ سائنسز میں ہیومن ریسورس ایک اہم شعبہ ہے اوریہ ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے بغیر کوئی کاروبار، تجارت اور انڈسٹری کامیابی حاصل نہیں کر سکتی۔اس شعبے میں مسلسل تحقیق اس کی اہمیت میں اور اضافہ کرتی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ آپ HRمیں چار سالہ ڈگری حاصل کر رہی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ڈگری مکمل ہونے کے بعد آپ کے لئے کیرئیر کے بہترین مواقع دستیاب ہوں گے۔
س4۔میں نے 70%نمبروں کے ساتھ FSc مکمل کیا ہے اور اب سکھر IBAیونیورسٹی سے Accounting & Financeمیںداخلہ لیا ہے میں یہ جاننا چاہتا ہوں کیا میرا یہ فیصلہ درست ہے؟ کیونکہ میرے دوست مجھے BBAکرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ براہ مہربانی مجھے مشورہ دیں کہ میرے لئے کیا بہتر رہے گا جس کا مارکیٹ میں ا سکوپ بھی ہو۔ (علی مہدی)
ج۔آپ کے FScکے رزلٹ سے لگتا ہے کہ آپ نے Mathematicsاور سائنس مضمون میں اچھے نمبر حاصل کئے ہیں۔ اگر آپ حساب میں کافی اچھے ہیں تو اکائونٹنگ اور فنانس ایک اہم اور ابھرتا ہوا شعبہ ہے ۔ تاہم اگر آ پ سمجھتے ہیں کہ آپ کا حساب کمزور ہے تو پھر آپ کو سنجیدگی سے بزنس ڈگری کرنے کے بارے میں سوچنا چاہئے اور ان دوستوں کی رائے نہ لیں جو ماہر تعلیم نہیں وہ آپ کو اچھا مشورہ نہیں دے سکتے۔ آپ اپنے اساتذہ اور مستند تعلیم یافتہ لوگوں سے بھی مشورہ لے سکتے ہیں جو آپ کو بہتر گائیڈ کریں گے۔

تازہ ترین