• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بزنس مین رانا عابد جاپان میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا شکار

جاپان کے معروف صنعتی شہر ناگویا میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیت اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کے ساتھ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تاوان وصولی کی واردات ہو ئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کو کار سواروں نے پارکنگ ایریا سے اغوا کیا ،پارکنگ ایریا میں 3 ملزمان نے انہیں یرغمال بناکر گاڑی میں ڈال لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے رانا عابد کے ہاتھ پاؤں باندھ کے اور تشدد کا نشانہ بنایا، تین کروڑ ین تاوان مانگا ،ملزمان رانا عابد حسین کو 2 گھنٹے تک ناگویا شہر میں کار میں گھوماتے رہے۔

ملزمان نے رانا عابد کے اے ٹی ایم کارڈز کی مدد سے بینکوں سے 20 لاکھ روپے نکلوائے جیب میں موجود دو لاکھ روپے ہتھیالئے جس کے بعد ملزمان نے رانا عابد حسین کو قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر ویران مقام پر گاڑی سے اتار دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، سنگینی کے پیش نظر کیس جاپان کی اینٹی ٹیرر پولیس کو منتقل کردیا گیا ہے۔

ناگایا پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ، پولیس نے ملزمان کے فوٹیج کے ساتھ ساتھ أے ٹی أیم مشین سے ملزمان کی أنکھوں کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے جو جاپانی امیگریشن سمیت پاکستانی امیگریشن کو بھی فراہم کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ ملزمان کو ہر حال میں گرفتار کیا جاسکے ۔

واضح رہے کہ چند ماہ کے دوران پاک جاپان بزنس کونس کے صدررانا عابد حسین کے ہاں دو بار چوری کی اور اب اغواء برائے تاوان کا واقعہ بھی پیش آیا ،واضح رہے کہ پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے 5 فروری کو کشمیر ڈے پر اہم کردار ادا کیا تھا ۔

تازہ ترین