• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ کو خوش آمدید کہنے کے لیے ٹیچر نے 35 زبانیں سیکھ لیں

برطانیہ کی ایک ٹیچر نےاپنے طالبات کے لیے 35 زبانیں سیکھ لیں جس کے بعد ان کا شمار دنیا کے 10 بہترین اساتذہ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق انتالیس برس کی اینڈریا ظفیراکائو نے اپنی کلاس کے طلبہ کو خوش آمدید کہنے کے لیے 35 مختلف زبانیں سیکھیں ہیں جس کے سبب اس برطانوی ٹیچر کو دنیا بھر کے ہزاروں امیدواروں میں سےانتہائی پروقار بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

uk teacher 04_l

اس کے علاوہ ان کا نام دنیا کے 10 بہترین اساتذہ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

اینڈریا ظفیراکائو برطانوی شہر برینٹ کے ایلپرٹن کمیونٹی اسکول میں تارکین وطن کے بچوں کو پڑھاتی ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ ان کا اسکول برطانیہ کے غریب ترین علاقے کا اسکول ہے اور اسے انتہائی محروم طبقے کا اسکول سمجھا جاتا ہے۔

uk teacher 02_l

مختلف ممالک سے آئے بچوں کے درمیان ’کمیونیکیشن گیپ‘ ختم کرنے کر لیے اینڈریا نے 35 زبانیں سیکھیں تاکہ ہر طالب علم ان سے با آسانی بات کرسکے اور ان کو بھی بچوں کےساتھ ساتھ ان کے والدین سے بات چیت کرنے میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

برطانوی ٹیچر اینڈریا ظفیراکائو نے جو 35 زبانیں سیکھی ہیں ان میں گجراتی، ہندی، تامل، سومالی، عربی، اردو، اطالوی، پرتگالی، پولش اور دیگر زبانیں شامل ہیں۔

uk teacher 01_l

انہوں نے ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی کو خوش آمدید کہنے کے لیے اُسی کی زبان استعمال کی جائے تو اچھا اثر پڑتا ہے۔ مختلف زبانوں کا آنا ایک خاندان اور اسکول کے درمیان بہتر تعلق بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ‘

اپنے بچوں کے لیےبے حد محبت اور پر خلوص جذبہ رکھنے کے باعث انہیں ’ملین ڈالرٹیچنگ پرائز‘ سے نوازا جائے گاجبکہ ان کا نام دنیا کے 10 بہترین اساتذہ کی فہرست میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

uk teacher 03_l

رواں سال 18مارچ کودبئی میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی جہاں اینڈریا کو یہ ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین