• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ،کاروباری ہفتے کے آخری روز اضافے پر بند

Stock Market Closed On Business Day Last Week

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 100انڈیکس ڈیڑھ فیصد اضافے پر بند ہوا ۔

شیئر زبازار 2دن گرنے کے بعد اپنے کاروباری اضافے کے رخ پر آگیاتاہم کاروباری حجم ہفتے کے کم ترین سطح پر رہا۔

پاکستان شیئرز بازار میں کاروبار کے آغاز سے خریداری کی لہر دیکھی گئی، پہلے سیشن کا اختتام 232 پوائنٹس اضافے پر ہوا۔

خریداری کی لہر دوسرے سیشن میں بھی برقرار رہی جس سے انڈیکس 43 ہزار 627 پر بند ہوا، شیئرز کی خریدوفروخت کا حجم جمعرات کے مقابلے میں 32 فیصد کم رہا ۔

آج 14 کروڑ 83 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 83 کروڑ روپے رہی۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کی مالیت 132 ار ب روپے بڑھ کر 9 ہزار 51 ارب روپے ہوگئی۔

تازہ ترین