کراچی کے علاقے ڈیفنس میں منشیات فروشی اور سپلائی کرنے والے تین رکنی گروہ کو درخشاں پولیس نے رینجرز کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان یعقوب، آصف عرف زاہد اور رحمت اللہ کے قبضے سے مجموعی طور پر ڈھائی ہزار گرام منشیات پکڑی گئی ہے۔
ملزمان کے خلاف درخشاں پولیس نے مقدمہ نمبر 2018/81 درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے تفتیش کے دوران کرسٹل ہیروئن اور چرس کراچی کے پوش علاقوں ڈیفنس اور کلفٹن میں سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
ملزمان منظم نیٹ ورک بناکر کافی عرصے سے یہ مکروہ دھندہ کررہے تھے،جن سے تفتیش جاری ہے ۔