• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Wholesale Sugar Prices Down Rs2 In Karachi Market

کراچی ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی مزید 2روپے سستی ہوگئی ،46 روپے میں ملنے والی چینی عوام کو 50روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے ۔

کراچی جوڑیا بازار ڈیلرز کے مطابق شوگر ملز کی جانب سے چینی کی وافر مقدار میں سپلائی کے سبب چینی کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 4 روز کے دوران فی کلو چینی 2 روپے سستی ہوچکی ہے،یوں ہول سیل میں چینی 46روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے جو اس سے قبل 48 روپے تھی۔

کراچی ریٹیلرز گروسرز کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی کا کہنا ہے کہ بازار میں عوام کو فی کلو چینی 50 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، نئی قیمت پر مال آنے کے بعد چینی کی قیمت میں مزید کمی ہوجائے گی ۔

تازہ ترین