• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساڑھے4 سال میں لاہور کے نواح میں 6 اسپتال قائم کیے، وزیراعلیٰ پنجاب

6 Hospital Were Built In 4 And Half Years In Lahore Suburbs Shahbaz Sharif

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ ساڑھے چار سال میں لاہور کے نواح میں چھ اسپتال قائم کیے ہیں ، 2018 میں موقع ملا تو لاہور میں کینسر اسپتال بھی بنائیں گے، سبزہ زار میں نئے اسپتال کی تعمیر سے لوگوں کو علاج کی جدید سہولتیں ملیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سبزہ زار میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کاافتتاح کیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ 100 بیڈز کا یہ اسپتال سوا 58 کروڑ روپے کی لاگت سے ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے،یہاں ڈینٹل، لیبارٹری، ایکسرے، ای سی جی اورفلٹر کلینک جیسی سہولتیں دستیاب ہیں۔

وزیر اعلی ٰ شہبازشریف نے سبزہ زار اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اورکہا کہ اسپتال کسی یورپی اسپتال کا منظر پیش کررہا ہے ،بچوں کا وارڈ دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا ہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسپتالوں کو چلانے کے مثبت نتائج سامنے آر ہے ہیں، سبزہ زار میں جمنیزیم بھی قائم کیا جائےگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ خدمت خلق ہی اصل سیاست ہے ، دکھی انسانیت کی خدمت ان کا مشن ہے، اگر 2018 کے الیکشن میں اللہ نے کامیابی دی تو شہر میں کینسر کا اسپتال بنائیں گے، جس میں مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔

تازہ ترین