• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں کھلونوں کا میلہ، کاروباری افراد کی شرکت

نیویارک میں 115ویں سالانہ ٹوائے فیئر کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں، جن میں نہ صرف کھلونوں کے شوقین بچے اور بڑے موجود ہیں بلکہ کاروباری افراد بھی شریک ہیں۔

امریکی شہر نیویارک کے جیکب کے جیوٹس کنونشن سینٹر میں 115واں سالانہ ٹوائے فیئر منعقد کیا گیا۔

اس 4روزہ ٹوائے فیئر میں کھلونے بنانے والوں سے لے کر بیچنے والے، خریدنے والے اور ان کھلونوں پر اپنے ماہرانہ رائے دینے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہے۔

کھلونوں کی اس سالانہ نمائش میں کم از کم1100کھلونا ساز کمپنیوں نے اپنے ڈیڑھ لاکھ نئے اور جدید کھلونے متعارف کروائے جنہیں خریدنے اور امپورٹ کرنے کی غرض سے ہزاروں کاروباری افراد نے یہاں کا رخ کیا ہے۔

اس ٹوائے فیئر میں بچوں کے پلاسٹک کے کھلونوں سے لے کر نرم و ملائم فلفی کھلونے اور پارک میں رکھے جانے والے تھیم ٹوائز سے لے کر ورچوئل اور الیکٹرونک وڈیو گیمز بھی موجودہیں ۔

واضح رہے کہ 17فروری سے شروع ہونے والا یہ ٹوائے فیئر 20فروری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

تازہ ترین