• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپر گزری، بنگلے میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا شخص گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے اپر گزری میں واقع بنگلے میں ڈاکوئوں کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ،تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے مددگار 15پر فون کرکے کہا کہ بنگلے میں ڈکیتی ہو رہی ہے اور ملزمان نے اندر اہل خانہ کو یرغمال بنایا ہوا ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر بنگلے کا محاصرہ کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم کچھ ہی دیر میں انکشاف ہوا کہ بنگلے میں ڈکیتی ہوئی نہیں ،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہو ئے اطلاع دینے والے شخص محمد حسن کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 39/18زیر دفعہ25/Dٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کرلیا ،پولیس نے بتایا کہ ملزم کا اپنے بھانجے سے کوئی گھریلو تنازعہ تھا جس کو پھنسانے اور پریشان کرنے کے لیے جھوٹی اطلاع دی گئی تھی ۔‎
تازہ ترین