• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راؤانوار تاحال مفرور، گرفتاری کیلئے نئی حکمت عملی تیار

New Strategy For Rao Anwar Arrest

نقیب اللہ محسود قتل میں مطلوب سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوارتاحال مفرور ہیں ،پولیس نے اُن کی گرفتاری کیلئےنے نئی حکمت عملی ترتیب دیدی ہے۔

پولیس کے مطابق اب راؤ انوار کے رابطہ کاروں سے پوچھ گچھ کا بھی فیصلہ کیا ہے، رابطہ کاروں میں میڈیا کے کئی لوگ بھی شامل ہیں۔

13 جنوری کے مقابلےسے پہلے اور بعد میں راؤ انوار سے 3 افراد نے رابطے کیے ، راؤ انوار اپنے شوٹر ایس ایچ او شعیب اور امان اللہ مروت سے بھی رابطے میں رہا۔

پولیس کے مطابق راؤ انوارکےزیر استعمال 3 موبائل فون کے کالز ڈیٹا ریکارڈ کی چھان بین ہوگی، راؤ انوار کی موبائل فون پر کی گئی گفتگو کی ریکارڈنگ بھی حاصل کرلی گئی،مقابلےکےدن راؤ انوار نے کس سےکیا گفتگو کی،سب کے بیانات قلمبند ہوں گے۔

تازہ ترین