• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عماد وسیم کی کراچی کنگز پی ایس ایل میں کب کیا کرے گی؟

Imad Wasim Karachi Kings In Psl3

پی ایس ایل کے پچھلے 2 سیزنز میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھانے والی کراچی کنگز اس سال آفریدی کی شمولیت کے بعد کافی مثبت اور پر امید دکھائی دے رہی ہے۔

ایونٹ میں کراچی کنگز کی ٹیم میں اس بارکافی چہرے تبدیل ہوئے ہیں جن میں قابل ذکرنوجوان قائد عماد وسیم اور بوم بوم آفریدی ہیں۔

پی ایس ایل تھری میں کراچی کنگز کی اسکواڈ میں 7 غیر ملک کھلاڑی شامل ہیں جن میں ساؤتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے کولن انگرام، ڈیوڈ وائس، انگلینڈ کے این مورگن، روی بوپارا، لیوک رائٹ، آسٹریلوی بالر مچل جانسن اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو شامل ہیں ۔

ٹیم میں موجود قومی کرکٹرز میں کپتان عماد وسیم، شاہد آفریدی، وکٹ کیپر محمد رضوان، بابر اعظم، عثمان شنواری، اسامہ میر، خرم منظور، تابش خان، سیف اللہ بنگش، محمد عرفان جونیئر اور حسن محسن شامل ہیں۔

کراچی کنگز کے کوچ ساؤتھ افریقہ سے تعلق کھنے والے مکی آرتھر ہیں جو قومی کرکٹ ٹیم کے بھی کوچ ہیں ،اس کے علاو ہ راشد لطیف ٹیم کے مینٹور ہیں۔

ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز کے ہونے والے معرکوں کا شیڈول
ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز اپنی مہم جوئی کا آغاز 23 جنوری سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف دبئی میں ہونے والے میچ سے کرے گی جس کے بعد ٹیم 25 جنوری کو پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی۔

اگلے ہی روز 26 جنوری کو کنگز کے سورما لاہور قلندرز سے ٹکرائیں گے جس کے بعد ٹیم دبئی سے شارجہ چلی جائے گی جہاں وہ 2مارچ کو پہلی بار پی ایس ایل کھیلے والی ٹیم ملتان سلطان سے مقابلہ کرے گی ۔ اس کے بعد 4 مارچ کو اس کا مقابلہ پی ایس ایل سیزن ون کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

شارجہ میں 4دن میں 2میچ کھیل کر کراچی کنگز دبئی واپس آئے گی جہاں وہ ایونٹ میں دوسری مرتبہ 8 مارچ کو سرفراز الیون کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کرے گی۔

کراچی کنگز اپنے سابق کپتان شعیب ملک کی موجودہ ٹیم ملتان سلطان سے 10 مارچ کو ٹکرائے گی اور پھر اس کے اگلے ہی دن یعنی 11 مارچ کو یہ برینڈن میکلم کی لاہور قلندرز کے مدمقابل ہوگی۔

ایونٹ میں دوسری مرتبہ جب کراچی کی ٹیم دبئی سے شارجہ جائے گی تو وہاں اس کا مقابلہ 15 مارچ کو ڈیرن سیمی کی دلیرانہ قیادت والی دفاعی چیمپئن ٹیم پشاور زلمی سے ہوگا۔ اس کے بعد کراچی راؤنڈ میچز میں اپنا آخری میچ 16 مارچ کو مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلے گی ۔

یوں راؤنڈ میچز کے اختتام کے بعد پلے آف مقابلوں کا مرحلہ آئے گا جہاںراؤنڈ کی ٹاپ 2 ٹیمز 18 مارچ کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے دبئی میں پنجہ آزما ہوں گی جس کے بعد ایلی منیٹرکے 2مقابلے 20 اور 21 مارچ کو لاہور کے قذاقی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گےجبکہ ٹائٹل کے حصول کی فیصلہ کن جنگ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو ہوگی۔

تازہ ترین