• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی قونصلیٹ کی جانب سے امن فاؤنڈیشن کیلئے ایمبولینس کا عطیہ

Chinese Consulate Donated Ambulance To Aman Foundation

چینی قونصلیٹ نے اپنی سماجی ذمہ داریوں کے اقدامات کے تحت امن فاؤنڈیشن کی لائف سیونگ ایمبولینس پروگرام کی معاونت کے حوالے سے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

اس شراکت داری کا اعلان امن فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر دفتر میں ویمن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے منعقدہ تعارفی تقریب میں کیا گیا۔

امن ٹیک میں ویمن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے شروع کئے جانے والے ویمن ووکیشنل تربیتی پروگرام میں معاشرے کے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو خود مختار اور باصلاحیت بنانے پر توجہ دی جائیگی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ گورنمنٹ نے چھ لاکھ عورتوں کی تربیت کی اور آج وہ خواتین اپنا روزگار کما رہی ہیں،سندھ گورنمنٹ نے عورتوں کی تربیت کے پروگرام کو سات ڈسٹرکٹ سے بڑھا کر اٹھارہ ڈسٹرکٹ تک کردیا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کیلئے بہت اہم ہے۔

تازہ ترین