• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن

Senate Elections Last Day Today To Withdraw Nominations From Provinces

سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن ہے، امیدواروں کی حتمی فہرست بھی آج ہی جاری کر دی جائے گی۔

سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جنرل نشست پر کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے ،وہ پنجاب سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےاپنے نمائندے کے ذریعے جنرل نشست پر کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے ،ان کاکہناہےکہ وہ ٹیکنوکریٹ نشست پرالیکشن میں حصہ لیں گے۔

الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ نے بتایا کہ امیدوار آج سہ پہر 4بجے تک کاغذات واپس لے سکتے ہیں ،جبکہ حتمی فہرست بھی آج ہی جاری کردی جائے گی ۔

پنجاب سے سینیٹ کی 12نشستوں کے لئے 27 امیدوار میدان میں ہیں،7جنرل نشستوں پر 14، ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی 2دو نشستوں کے لئے5 جبکہ اقلیت کی ایک نشست کے لئے 3امیدوار میدان میں ہیں۔

ادھرالیکشن کمشنر بلوچستان کے مطابق امیدوار شام 4 بجے تک ا پنے کاغذات نامزدگی واپس لے کر دستبردار ہو سکتے ہیں تاہم اس سلسلے میں کسی بھی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی، 15 جنرل، 6 خواتین اور 5 ٹیکنوکریٹ کی نشستوں کے امیدواروں سمیت مجموعی طور پر 26 امیدوار میدان میں ہیں۔

تازہ ترین