• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور خاص: سول اسپتال میں نرسوں کا ڈاکٹر پر حملہ

میرپور خاص کے سول اسپتال میں آپریشن تھیٹر میں نرسوں نے ڈاکٹر پر حملہ کردیا ،جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں لاتوں،گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی ۔

جھگڑے میں ڈاکٹر زخمی ہوگیا ،ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹر میں بنائو سنگھار اور بدتمیزی سے منع کرنے پر نرسوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ۔

نرسوں نے ڈاکٹر پر الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کرتا تھا ، واہیات میسجز بھیجتا تھا ، منع کرنے کےباوجود باز نہیں آیا ، اور یہ رویہ کسی ایک نرس کے ساتھ نہیں ، کئی ایک کے ساتھ تھا ۔

آج نرسیں آپے سے باہر ہوگئیں اور ڈاکٹر کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا ، آپریشن تھیٹر میں جب نرسوں اور ڈآکٹر کا آمناسامنا ہوا تو تلخ کلامی سے شروع ہونے والا جھگڑا مارکٹائی پر ختم ہوا۔

دوسری طرف زخمی ڈاکٹر کا موقف ہے کہ نرسوں کو تھیٹرمیں بناوسنگھاراوربدتمیزی سے روکنے پر نرسوں اوران کے ساتھیوں نے مجھ پر حملہ کیا۔

ایڈیشنل میڈیکل سپرٹنڈنٹ کے مطابق ڈاکٹرکوچند ماہ قبل بھی مریضہ سے بدتمیزی کی شکایت پر سول اسپتال میرپورخاص سے ہٹاکراندرون سندھ کے ایک تحصیل اسپتال ،میں تبادلہ کردیاگیاتھا۔

واقعے کے بعد اسپتال میں پولیس پہنچ گئی اورمرکزی گیٹ بندکرکے تمام آپریشن بھی ملتوی کردیئےگئے۔

تازہ ترین