• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور خاص :ڈاکٹر کی پٹائی پر انکوائری کمیٹی بنادی گئی

میرپور خاص سول اسپتال میں نرسوں کے ہاتھوں ڈاکٹر کی پٹائی پر سول سرجن نے واقعے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی، پیرا میڈیکل اسٹاف بھی معاملے میں کودپڑا۔

ذرائع کے مطابق اسی ڈاکٹر کے خلاف 2014ء میں بھی جنسی ہراساں کرنے کا کیس دائرہوچکا اور نوکری سے برخاست کرنےکا حکم بھی جاری کیا تھا ۔

واقعے کی رپورٹ سامنے آنے پر صوبائی وزیر صحت سکندر میندھرو نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ڈاکٹر کو سخت سزادی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرنے ایسی حرکت کی ہے تو اس کا کیریر تباہ ہوجائے گا ،جائزہ لیں گےڈاکٹر تبادلے کے بعد واپس کیسے آیا اور نوکری پر کیوں برقرار رکھا گیا ۔

صوبائی وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ عظیم پیشےمیں ایسی حرکت کرنے والے لوگ قبول نہیں ، اگر اسی ڈاکٹر کے خلاف پہلے بھی شکایات ہیں تو پھر ہم جواب دہ ہیں کہ وہ اب تک نوکری پر کیوں ہے ، تبادلے ان مسائل کا حل نہیں ۔

تازہ ترین