• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں ہوگا ٹیکس کم کریں گے، ہارون اختر

Budget 2018 No New Tax In The Budget The Tax Will Be Reduced Haroon Akhter

وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو بلحاظ عہدہ وفاقی وزیر ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ آنے والے نئے وفاقی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے، ٹیکس گزاروں کو مراعات دیں گے۔ کارپوریٹ کے تنخواہ دار ملازمین کو ٹیکس میں چھوٹ ملے گی قابل ٹیکس آمدنی 4 لاکھ روپے سالانہ سے بڑھا دی جائے گی۔

وہ پیر کی شام ایف بی آر ہیڈکوارٹر کے اپنے چیمبر میں جنگ کو خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔ ہارون اختر خان نے بتایا کہ ایف بی آر نے بجٹ سازی کی ایکسرسائز تیزی رفتاری شروع کردی ہے ہم انشاء اللہ مئی کے پہلے عشرے کے اندر 2018-19 کا وفاقی میزانیہ پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کردیں گے اور 31 مئی سے پہلے پہلے پارلیمنٹ انشاء اللہ نئے وفاقی میزانیہ کی منظوری دے دیگی کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ منتخب حکومت کی 5 سال کی پارلیمانی معیاد یکم جون 2018 کو ختم ہوگی۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ وقت کی کمی کی وجہ سے ایف بی آر کی ان لینڈ ریونیو فیلڈ فارمیشنوں کسٹم کلکٹریٹس ایف بی آر ہیڈکوارٹرزکی میزانیہ ساز ٹیم نے ڈے نائٹ بیٹھ کر بجٹ تیار کرنا شروع کردیا ہے۔

موجودہ چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا اور سارے ممبرز رات دیر تک بجٹ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں قابل عمل تجاویز کو نئے وفاقی بجٹ میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین