• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹی میں پوشیدہ طاقتور اینٹی بائیوٹک جزو دریافت

Discover The Powerful Antibiotics Ingredients Hidden In The Soil

پوری دنیا میں جراثیم (بیکٹیریا) تبدیل ہوکر ہماری اینٹی بائیوٹک دواؤں کو بھی ناکام بنارہے ہیں لیکن اب مٹی میں موجود اہم اینٹی بایوٹک جزو دریافت ہوا ہے جو بہت سخت جان بیکٹیریا تک کو تباہ کرسکتا ہے۔

نیویارک میں واقع راک فیلر یونیورسٹی میں خرد حیاتیات (مائیکروبائیالوجی) کے پروفیسر سین بریڈی نے یہ اینٹی بایوٹک دریافت کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مٹی میں جہاں بھی قدم رکھیں 10 ہزار بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جن کے متعلق ہم بہت کم جانتے ہیں لیکن مٹی میں کئی اقسام کے اینٹی بایوٹک اجزا بھی پائے جاتے ہیں۔

’نیچر مائیکروبائیالوجی‘ میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے جس خرد نامیے کو دیکھا گیا ہے وہ میلاسیڈنز جماعت سے تعلق رکھتا ہے اور میتھی سیلین ریزسٹنٹ اسٹیفائلو کوکس آریئس (ایم آر ایس اے) جیسے ڈھیٹ بیکٹیریا کو بھی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اچھی بات یہ ہے اس کے خلاف یہ بیکٹیریا کوئی مزاحمت بھی پیدا نہیں کرسکے ہیں۔

 

تازہ ترین