• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Solidarity With Kashmiris Ceremony Held In Pakistan Consulate Houston

ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔

اس موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین اوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کرسنائے گئے ،تقریب سے قونصل جنرل ہیوسٹن عائشہ فاروقی ،بريگيڈئير(ر) سرداربہرام ،بختاورخان، سعیدشیخ عبدالحنان ملک ،علی فراز، نے بھی خطاب کيا۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی اس تقریب میں، بھارتی مظالم پرمبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جبکہ کشمیری حریت ليڈرآسيہ اندرابی اورمشعال ملک نے ويڈیوکے ذریعہ خطاب کیا۔

قونصل جنرل پاکستان ہیوسٹن عائشہ فاروقی نے صدر وزیراعظم کی جانب سےکشمیریوں کیلئے خصوصی پيغامات پڑھ کر سنائے، جن میں کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کی اخلاقی حمایت جاری رکھنے کےعزم کا اظہارکیا گیا ۔

عائشہ فاروقی نے کہا بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے اور انہیں اپنی منزل آزادی کے حق سے کوئی بھی محروم نہیں کرسکتا۔

فرینڈزآف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے شرکاءتقریب کو جدوجہد آزادکشمیر کے پس منظراور منزل کے تعین کے حوالے سے ٖفیصلے پر روشنی ڈالی ،تقریب میں طاہرخان،ناصرحبیب،حائقہ خان ،سردار شفقت،اورزبیدہ سمیت عمائدین شہر نےشرکت کی ۔

پاکستانی قونصلیٹ میں ہونے والی اس تقریب میں برہان وانی کی شہادت کے حوالے سے ڈاکومينٹری بھی پیش کی گئی ۔

تازہ ترین