• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پان چھالیہ پابندی، فوڈ اتھارٹی و چھالیہ ایسوسی ایشن کے مابین مذاکرات کامیاب

Ban On Tasty The Talks Between Food Authority And Betel Association Successful

پان چھالیہ پر سرکاری پابندی کے معاملے پرپنجاب فوڈ اتھارٹی اور آل پاکستان پان تمباکو چھالیہ ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آل پاکستان پان تمباکو چھالیہ ایسوسی ایشن کے وفد نے فوڈ اتھارٹی آفس میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل سے ملاقات کی۔

مذاکرات کے دوران طےپایا کہ پان چھالیہ فروخت کرنے والے افراد اپنی دکانوں اور مراکز پر چھالیہ کے نقصانات سے متعلق بینر آویزاں کریں ۔

یہ بینرز لگانے کا اطلاق عالمی ٹوبیکو قوانین کے تحت کیا جائے گاجبکہ فوڈ اتھارٹی سائنٹفک پینل نے پان چھالیہ کو منہ، گلے، معدے کے سرطان کا سبب قرار دیا تھا۔

تازہ ترین