ملک بھر میں آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اتار چڑھاؤ کا شکار رہی جبکہ تیل کی درآمد کا سلسلہ جاری رہا۔
فروری تک درآمد کئے گئے تیل کی قیمت کے حساب سے ملک میں یکم مارچ سےپیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
قیمتوں میں حتمی تبدیلی کا فیصلہ 26 فروری تک درآمد کئے گَئےتیل کی قیمتوں کے تحت کیا جائے گا۔