• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: صنعتی صارفین اب کم وقت میں بجلی کے کنکشن لگواسکیں گے

Karachi Industrial Consumers Will Now Take Power Connections In Less Time

اب کراچی کے صنعتی صارفین ماضی کی نسبت کم وقت میں بجلی کے کنکشن لگواسکیں گے، کے الیکٹرک نے صنعتوں کو نئے کنکشن کی فراہمی کی مدت30 فیصد کم کردی۔

سندھ بزنس ریفارم ایگزی بیشن میں صنعتی صارفین کی سہولت کیلئے کے الیکٹرک کے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

شرکا کو بتایا گیا کہ اب صنعتی صارفین بجلی کے نئے کنکشن ماضی کی نسبت کم وقت میں فراہم کئے جارہے ہیں۔

گزشتہ برسوں کے دوران کے صنعتی صارفین کو نئے کنکشن حاصل کرنے میں جتنا عرصہ لگتا تھا، اُس میں اب تیس فیصد کمی کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے کے الیکٹرک میں ایک ایسا محکمہ بھی بنایا گیا ہے جو صنعتوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر عمل درآمد کرتا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں صنعتی صارفین کے لئے ہیلپ لائن بھی متعارف کروائی جائے گی۔

اس موقع پر سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ کی چیئرپرسن ناہید میمن کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی انفرا اسٹرکچر میں ہونے والی سرمایہ کاری سے آگاہ ہیں جبکہ کے الیکٹرک کی مستقبل میں ہرممکن معاونت کی جائے گی۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کرنا کے الیکٹرک کا ایک اہم اقدام ہے جبکہ پاور یوٹیلیٹی نئے گرڈ اسٹیشنز کا اضافہ کررہی ہے۔

تازہ ترین