• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج:کاروبار کا تیسرا منفی دن، 375 پوائنٹس کم ہوگئے

Pakistan Stock Exchange Third Negative Business Day 375 Points Downs

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کوکاروبار کا تیسرا مسلسل منفی دن رہا۔100 انڈیکس 375 پوائنٹس کم ہوکر 42919 پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس کے فیصلے پر خریداری کا رجحان رہا لیکن تنتالیس ہزار چھ سو پر رجحان بدل گیا، منفی رجحان کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا۔ مزمل اسلم کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے اجلاس پر خریداری ہوئی ۔

البتہ ایک بڑے بینک کی سالانہ رپورٹ نے مثبت رجحان کو منفی کردیا۔آج کاروبارکے دوران اٹھارہ کروڑ اسی لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت ساڑھے آٹھ ارب روپے رہی۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کی کاروباری مالیت 49 ارب روپے کم ہوئی۔ مزمل اسلم کے مطابق مارکیٹ کے پاس چوالیس ہزار سے اوپر جانے کی وجہ نہیں ، الیکشن اور بجٹ ہونے ہیں۔ ایسے میں سرمایہ کار محتاط ہے، ٹریڈنگ بند ہونے پر مارکیٹ کی کاروباری مالیت 8923 ارب روپے ہوگئی۔

تازہ ترین