• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاکھوں جعلی اکاؤنٹس سرگرم

Million Of Fake Accounts Activity On Social Media

سوشل میڈیا قوانین پر عمل درآمد میں نرمی کی وجہ سے جعلی اکاؤنٹس کا کاروبار چمک رہا ہے، اس وقت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاکھوں جعلی اکاؤنٹس سرگرم ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ان جعلی اکاؤنٹس کو کمرشل مصنوعات ، لوگوں کی تشہیر ، سیاسی مخالفین پر حملوں اور منافرت پھیلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ، اس طرح کی صورت حال فلوریڈا اسکول فائرنگ اور 2016 کے امریکی صدارتی انتخاب میں روسی دخل اندازی کے معاملات میں دیکھی گئی۔

امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں جعلی اکاؤنٹس سے متعلق اپنے ہی قواعد پر عمل درآمد نہیں کرتیں اور یوں جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کو بڑھانے میں برابر کی شریک ہیں، یہی وجہ ہے کہ حالیہ برسوں میں سماجی شناخت کی غیر قانونی فروخت کی سیاہ منڈی پروان چڑھ رہی ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق فیس بک اور ٹوئٹر جیسی کمپنیاں جعلی اکاؤنٹ کو بند کرنے کے لیے تو شناخت کا ثبوت مانگتی ہیں لیکن جعلی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے کچھ نہیں مانگا جاتا، اس ضمن میں ریاستی ضابطہ کاری کی کمزوریاں بھی کھل کر سامنے آرہی ہیں۔

تازہ ترین