• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، پاسپورٹ کی ای سروس کے ذریعے 23ملین کاروائیاں

Saudi Arabia Passport E Service

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ترجمان کرنل طلال شلہوب نے کہا ہے کہ گزشتہ برس جوازات (پاسپورٹ )کی ای سروس کے ذریعے 23ملین کارروائیاں نمٹائی گئیں۔

کرنل شلہوب نے کہا کہ جوازات کی ذیلی ویب سائٹ ابشر اور مقیم کے ذریعے لوگوں کو فائنل ایگزٹ ، ایگزٹ ری انٹری سمیت دیگر متعدد خدمات فراہم کی گئیں۔ سب سے زیادہ خدمات ایگزٹ ری انٹری ویزہ کی حاصل کئے گئے جن میں ابشر سسٹم کے ذریعے 4181416 جبکہ مقیم سروس کے ذریعے 3050000افراد کو یہ سہولت فراہم کی گئی۔

فیملی ویزے کیلئے 17447افراد نے رجوع کیا جبکہ نقل کفالے کیلئے ابشر سے 353000اور مقیم سروس سے 175218 افراد مستفید ہوئے۔

فیملی وزٹ ویزہ میں ایکسٹینشن کرانے والوں کی تعداد 1139479رہی جبکہ مقیم کے ذریعے فائنل ایگزٹ حاصل کرنے والوں کی تعداد ابشر 645629او رمقیم کے ذریعے 540820 افراد نے ای سروس حاصل کی۔ ابشر سروس سے استفادہ کرتے ہوئے 624327افراد نے اقامے کا اجراءکرایا جبکہ مقیم کے ذریعے403203افراد مستفید ہوئے۔

 

تازہ ترین