• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی سرکاری اسپتالوں میں بلاتعطیل بچوں کی او پی ڈی کا حکم

Sindh Chief Minister S Order To Propose The Proportion Of Children In Sindh Hospitals

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ صحت کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جن اسپتالوں میں نئے ڈاکٹرز بھرتی کئے گئے ہیں وہاں بلا تعطیل صبح 8 سے رات 8 بجے تک بچوں کی او پی ڈی جاری رکھی جائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح عوام کو معیاری طبی و تشخیصی سہولتوں کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے بروقت میسر ہوسکے گی۔

اس حوالے سے انہوں نے محکمہ صحت کو جلد از جلد جامع پلان بناکر رپورٹ کرنے کے احکامات دیتے ہوئے تجویز بھی دی کہ صوبے کے اسپتالوں میں او پی ڈی کیلئے ڈاکٹرز کی شفٹنگ بنائیں۔

انہوں نے بچوں کی او پی ڈی کوخودکار طریقہ سے چلانے سے متعلق محکمہ صحت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے بھی مجھے ایک تفصیلی پلان بناکر دیں تاکہ جلد عملدرآمد کرایا جاسکے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی ، لیب ٹیسٹ اور ایمرجنسی وارڈز سمیت اندراج کے عمل کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مکمل پلان بنائیں تاکہ عوام صحت جیسی بنیادی حقوق سے فیضیاب ہوسکیں۔

تازہ ترین