• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 1.8کلو وزنی دماغی رسولی نکال دی گئی

بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک مریض کے سر سے 1اعشاریہ8 کلو وزنی برین ٹیومر یعنی دماغی رسولی نکالی ہے جو کہ ممکنہ طور پردماغ سے نکالی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی رسولی ہو۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ 31 سالہ سنت لال کا آپریشن 14 فروری کو ممبئی کے نیئر اسپتال میں کیا گیا اور اس میں سات گھنٹے لگے۔

تاہم اس کا اعلان اب تک اس لیے نہیں کیا گیا کیونکہ ڈاکٹروں کو یہ معلوم نہیں تھا کہ آپریشن کامیاب ہوا ہے یا نہیں۔

اسپتال میں نیورو سرجری کے چیف ڈاکٹر تریمورتی ندکرانی نے کا کہنا ہے کہ اب معاملہ اس کی صحت یابی کا ہے مگر وہ خطرے سے باہر ہیں‘

ریاست اترپردیش کا رہائشی سَنت لال پیشے کے اعتبار سے دکاندار ہے، جو گذشتہ تین سال سے اس رسولی کے ساتھ زندگی گزار رہا تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رسولی کی وجہ سے سَنت لال اپنی بینائی بھی کھو بیٹھا ہے اور اب امید ہے کہ اُس کی بینائی لوٹ آئے گی۔

سَنت لال کی بیوی کا کہنا ہے کہ انہیں مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ اس رسولی کا آپریشن نہیں ہو سکتا۔

ڈاکٹر تریمورتی ندکرانی نے بتایا کہ ایسے کیسز انتہائی حساس ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سَنت لال کے آپریشن میں انہیں 11 یونٹ خون لگانا پڑا اور سرجری کے بعد کئی روز تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔

تازہ ترین