• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام، غوطہ کی صورتحال زمین پر جہنم، موت کے منتظر ہیں،مکین

Syria Situation Of Divergence Is Hell On Earth Looking Forward To Death Home

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کی جانب سے باغیوں کے علاقوں کو زمین پر جہنم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں مشرقی غوطہ میں جاری لڑائی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام میں 30 روز کے سیز فائر کے لیے پیش کردہ قرار داد کو منظور کرنا چاہیے۔

دوسری جانب مشرقی غوطہ پر شامی فضائیہ کی بمباری کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا ۔بمباری میں اسپتالوں ، اسکولوں ، مساجد کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

اقوام متحدہ کے مطابق اس شدید بمباری میں اب تک تقریباً 350 شہری جاں بحق اور 878زخمی ہوچکے ہیں ۔

غوطہ کے رہائشیوں اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اور اور سلامتی کونسل نے ہمیں مرنے کیلئے چھوڑ دیا ہے ۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ہم موت کے منتظر ہی ، ہلال احمر نےمطالبہ کیا ہے کہ انہیں مشرقی غوطہ میں زخمیوں کو امداد کی فراہمی کیلئے داخلے کی اجازت دی جائے ۔

 

تازہ ترین