• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حصص بازار میں مندی ، 100 انڈیکس 261 پوائنٹس کی کمی پر بند

Shares On Stock Market 100 Index Closed 261 Points

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو فہرست میں شامل کرنے کی افواہوں پر حصص بازار میں مندی کے بادل چھا گئے۔

کاروباری دن کے اختتام پر100 انڈیکس 261 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 267 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز حصص بازار میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی خبروں پر اتار چڑھائو کا رجحان دیکھا گیا۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 100 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا تھا، جس کے بعد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے دہشت گردی فنانسنگ فہرست میں شامل کرنے کی افواہوں پر حصص بازار میں مندی کے بادل چھا گئے۔

اس کے بعد انڈیکس 514 پوائنٹس کمی سے 43 ہزار 14 کی کم سطح تک ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 261 پوائنٹس کمی سے 43 ہزار 267 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے آخری روز 10 ارب روپے مالیت کے 24 کروڑ 41 لاکھ حصص کا کاروبار کیا گیا۔

 

تازہ ترین