• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین پر تیز ترین سفر ممکن، دبئی میں ہائپر لوپ ریل کی رونمائی

اب زمین پر بھی تیز ترین سفر ممکن ہو گیا ہے، دبئی میں تیز ترین رفتار کی حامل ہائپر لوپ ریل کی رونمائی کر دی گئی۔

یوں توطویل سفر کو جلد از جلد طے کرنے اوراپنی منزل پر مختصر ترین وقت میں پہنچنے کے لیے لوگ اکثر جہاز کے سفر کو ترجیح دیتے ہیں تاہم اب یہ سفرجہاز کے علاوہ بھی ممکن ہو گیا ہے۔

دبئی میں تیز ترین رفتار کی حامل ہائپر لوپ پوڈز متعارف کر وا دی گئے ہیں جس سے سفر اب کم سے کم وقت میں طے ہو جائے گا۔

جدید سہولتوں سے آراستہ ٹیکنالوجی کا یہ شاہکارٹرین 1200لو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اس کی آرام دہ نشستیں مسافروں کیلئے اس انداز میں بنائی گئی ہیں کہ جیسے وہ جہاز پر سفر کر رہے ہیں۔

سٹی واک ٹو City Walk 2 میں پیش کی جانے والی اس پروٹو ٹائپ ٹریول پوڈزمیں مزید بھی تبدیلیا ں کی جائیں گی جس سے سفر کم سے کم وقت میں نہایت سہل انداز میں مکمل ہو جائے گا۔

یہ منصوبہ ابھی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے جس سے عوام 2020ء میں مستفید ہو سکیں گے۔

تازہ ترین