• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب قتل کیس، مرکزی ملزم شعیب شوٹر کو فرار کرانے کا مقدمہ درج

Naqeeb Ullah Murder Casefir Registered To Main Accused Shoiab Shooter

نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایچ او شعیب شوٹر کو فرار کرانے کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کے مطابق ایف آئی آر نمبر 32/18 زیر دفعہ 216 گلشن معمار تھانے میں درج کی گئی، جس کے تحت واردات کے مرکزی ملزم اورنگزیب خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سابق ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن امان اللہ مروت کے بھائی اے ایس آئی احسان اللہ مروت فرار ہوگیا ہے۔

ملزمان نے نقیب قتل کیس کے ملزم ایس ایچ او شعیب احمد شیخ عرف شعیب  شوٹر اور اے ایس آئی احسان اللہ مروت کو کراچی میں پناہ دی اور پھر لاہور فرار کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شعیب شوٹر اور احسان اللہ مروت کو کراچی سے حیدر آباد لے گئے، اور وہاں سے ٹرین میں سوار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امان اللہ مروت کا بھائی اے ایس آئی احسان اللہ مروت جعلی پولیس مقابلے کے مقدمے میں بھی مفرور ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری جنجھال گوٹھ سے عمل میں آئی ہے۔

تازہ ترین