• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں 316 کلو سونا درآمد

Imported 316kg Gold In Pakistan During The Current Financial Year

رواں مالی سال7 ماہ میں پاکستانیوں نے 316 کلو سونا درآمد کرلیا،جبکہ سونے کی درآمد پر 12 کروڑ 84 لاکھ ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا، جس کی مالیت پاکستانی روپے میں 1 ارب 36 کروڑ ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق دیگر اشیاء سمیت سونے کی درآمد میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہےجبکہ اعداوشمار کے مطابق جنوری 2018 میں 28 کلو سونا درآمد کیا گیا، جو دسمبر دوہزار سترہ میں 69 کلو کے مقابلے 25 فیصد زائد ہے۔

اعداوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے جنوری2018 میں 316 کلو سونا درآمد کیا گیا، جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں252 کلو کے مقابلے 64 کلو زائد ہے۔

رواں مالی سال کے7 ماہ میں پاکستانیوں نے سونے کی درآمد پر 40 فیصد اضافی رقم لگائی، جو 1 ارب 36 کروڑ روپے ہے۔

 

تازہ ترین