• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی دارالحکومت ریاض میں ملکی تاریخ کی پہلی میراتھن دوڑ جوش وخروش کے ساتھ ہوئی جس میں معروف ایتھلیٹ نے شرکت کی۔ریس کا آغازکنگ سعود یونی ورسٹی ہوا اور اختتام بھی مقام پر ہوا۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں میراتھن کے اس پہلے ایڈیشن کا افتتاح سعودی کھیل اور اولمپکس کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کیا۔

اس دوڑ میں تقریبا 15 ہزار سعودی شہریوں سمیت 30 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے، مگر اسی سالہ سعودی شہری خلف البلوی نے میراتھن دوڑ میں شرکت کرکے سب کو حیران کردیا۔

دوڑ میں معذور کھلاڑیوں نےبھی وہیل چیئرز کی خصوصی ریس میں شرکت کی ۔ اس دوڑ کے لیے 20 لاکھ سعودی ریال مالیت کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

دوڑ میں جیتنے اور نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو آج شب ریاض کے ریٹزکارلٹن ہوٹل میں ہونے والی خصوصی تقریب میں انعامات سے نوازا جائے گا۔

تازہ ترین