• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم :آن لائن سسٹم کے خلاف کلیرنس ایجنٹس کی ہڑتال

Torkham Clearance Agents Strike Against Online System

طورخم بارڈرپر تجارتی سامان کی کلیئرنس کے لئے وی بوک آن لائن سسٹم کے خلاف کلیرنس ایجنٹس نے آج سے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کا آغازکردیاہے۔ ہڑتال کی وجہ سے افغانستان کے ساتھ ہرقسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

کسٹم کلیئرنس ایجنٹس نے موقف اختیار کیا ہے کہ طورخم بارڈر پر انٹر نیٹ اور بجلی کی سہولیت میسر نہیں جس کے نتیجے میں کسٹم وی بوک پالیسی پر عمل درآمد ممکن نہیں اور سہولیات کی فراہمی تک ہرقسم کے تجارتی سامان کی کلیئرنس کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

اسسٹنٹ کلکٹر طورخم سیدہ صدف علی شاہ کے مطابق ملک کی تمام سرحدوں پر وی بوک پالیسی نافذ ہے اس لیے کسٹم حکام نے طورخم بارڈر پر بھی وی بوک پالیسی کے تحت کلیرنس کو لازمی قرار دیا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق نیشنل لاجسٹک سیل وی بوک پالیسی کے لئے سہولیات فراہم کررہی ہے۔

تازہ ترین