• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pak India Bicultral Ceremony Held In Paris

امن کی آشا اور شان پنجاب کی بدولت پیرس میں ’ایک شام محبت ‘ میں پیرس ادبی فورم فرانس اور انسانی حقوق کی تنظیمAuror Dwan کے زیر اہتمام فرانس میں پہلی بار اپنی نوعیت کی ایک منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا-

Paris-News_01

تقریب میں پاکستان (پنجاب ) اور بھارتی ( پنجاب) کے شعراء ادیب اور گلوکاروں نے شرکت کی-تقریب کے انعقاد کا مقصد دونوں ممالک کی کمیونٹی کے درمیان باہمی رابطہ اور بھائ چارے کی فضا قائم کرنا تھا-

Paris-News_03

تقریب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔پہلے حصے میں مشاعرہ اور دوسرے حصے میں محفل موسیقی رکھی گئی تھی-

Paris-News_02

مشاعرے میں اقبال بھٹی، شمیم خان، بٹو بنگڑ سعدی خان، رجت مال، انیلہ حمید، سکھویر سنگھ اور پیرس ادبی فورم کی صدر سمن شاہ نے اپنا کلام سنایا اور حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی-

Paris-News_04

دونوں طرف کے شعراء نے اپنے خیالات اور شاعری کا تبادلہ کرتے ہوئے امن اور محبت کا پیغام دیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایسے باہمی پروگرام ہوتے رہنے چاہئیں-

Paris-News_08

دوسرے حصے میں ’محفل موسیقی ‘سجائی گئی۔بٹو بنگڑ، رجت مال، اور شرن چیمہ نے اپنی آواز کا جادو جگا کر محفل کو خوب رونق بخشی-

Paris-News_05

گیتوں، غزلوں اور قوالی سے پیرس کی یہ شام مہکتی رہی اور دلوں میں ایک خوبصورت احساس چھوڑ گئی-

Paris-News_06

آرر ڈان تنظیم کے صدر اقبال بھٹی جو پروگرام کے مشترکہ منتظم بھی تھے، انہوں نے اپنے پیغام میں دونوں طرف کی کمیونٹی سے اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے دکھی ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایسی باہمی تقاریب کے ذریعے امن کی فضا قائم کر کے دونوں ممالک کو مذاکرات کی طرف مائل کیا جائے-اس کے لیے وہ پیرس ادبی فورم کے ساتھ مستقبل میں بھی اپنا تعاون پیش کرنے کے خواہش مند ہیں-

Paris-News_07

تقریب کے آخر میں پرتکلف عشائیہ سے مہمانوں کی تواضع کی گئی اور یوں ایک حسین شام اپنے انجام تک پہنچی۔

تازہ ترین