• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا پاکستان کو گھیر رہا ہے، مفتاح اسماعیل

America Wish Pakistan In Problems Mifta Ismaeel

محکمہ خزانہ کے سربراہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو دہشت گردی فنانسنگ لسٹ کے ذریعے گھیرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سربراہ محکمہ خزانہ مفتاح اسماعیل نے غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی ٹیرر فنانسگ ریگولیشنز میں بہتری نہیں چاہتا ۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو جون تک سی ٹی ایف معاملے کے حل اور معاہدے کیلئے پیشکش کی، لیکن امریکا پاکستان کو مشکلات میں دیکھنا چاہتا تھا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ خاص طورپرصوبائی سطح پر پاکستانی قانون کے نفاذ کی کوتاہیوں کوخواہش کی کمی سے تعبیر کیاگیا۔

انہوںنے مزید کہا کہ صوبائی سطح پر پولیس آفیسرزٹیررسٹ فنانسگ قانون سازی میں کم تربیت یافتہ ہیں، تاہم پاکستان ٹیررفنانسگ قانون سازی کا خواہاں ہے،پاکستان سی ٹی ایف صلاحیتیوں میں بہتری کیلئےکام کررہاہے۔

سربراہ محکمہ خزانہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ایف اےٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل نہیں ہے اگر ایساہوابھی تو معاشی ترقی کو نقصان نہیں ہوگا،پاکستان اپنی معیشت کی بہتری پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، معیشت ترقی کےراستے پرآگے بڑھتی رہے گی۔

تازہ ترین