• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورے والا،باراتیوں کی فائرنگ،نوجوان جاں بحق،مقدمہ درج

Burewala Teen Age Boy Killed In Aerial Firing

تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی 435ای بی میں محمد سلیم بٹ نامی شخص کی بہن کی شادی میں باراتیوں نے ان کے گھر کے باہر آتے ہی اندھا دھند ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔

ہوائی فائرنگ سے گلی کا رہائشی نوجوان عابد ولد عبدالعزیز جو کہ اپنی چھت پر کھڑا تھا سر میں گولی لگنے سے نیچے گر پڑا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ، واقعے کے بعد وہاں بھگڈر مچ گئی فائرنگ کرنے والے باراتی موقع سے فرار ہو گئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او ملتان محمد ادریس نے اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد فیضان قیوم کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا ہے۔

پولیس نےمبینہ ملزم ظفر ڈوگر ولد فیض ڈوگر سکنہ 435 ای بی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

ڈی ایس پی بورے والا سے جواب طلبی کرکے ڈی ایس پی کرائم برانچ ملتان منصور احمد خاں کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے سات یوم میں اسکی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آر پی او کی ہدایت پر ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک گاؤں پہنچ گئے اور دولہابابر بٹ اور اس کے والد اور فائرنگ کرنے والے تمام ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر تے ہو ئے واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین