• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Tomatoes Distribute Free In Vegetables

چند ماہ قبل ڈگری، نوکوٹ سمیت دیگر شہروں کی سبزی منڈیوں میں 10 کلو ٹماٹر کی تھیلی 2000 روپے میں فروخت ہوتی تھی، آج نوکوٹ کی سبزی منڈی میں ٹھیکیداروں نے ٹماٹروں کے نرخ نہ ہونے کی وجہ سے منڈیوں میں ٹماٹر مفت تقسیم کرنا شروع کردیئے ہیں۔

ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹروں کی خریداری میں تیزی سے کمی آئی ہے اور منڈیوں میں ٹماٹر خراب ہونے کی وجہ سے مفت تقسیم کررہے ہیں کیونکہ روزانہ منڈی میں 500 من ٹماٹر آتاہے۔

دوسری جانب کاشتکاروں نے بتایا ہے کہ ٹماٹر کی ایک ایکڑ کاشت پر پیداواری لاگت 45000روپے آتی ہے اور اگر ٹماٹر کی فصل میں مرض کا حملہ ہوتا ہے تو مزید لاگت میں اضافہ ہوتا ہے، اب منڈیوں میں ٹماٹر کے نرخ مستحکم نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً ٹماٹر مفت میں تقسیم کررہے ہیں اور ہمیں لاکھوں روپے کا ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے۔

تازہ ترین