• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر : 2016ءکی ایکٹو ٹیکس لسٹ کی اپ ڈیٹ جاری

Fbr To Update Active Tax Payer List

ایف بی آر نے سال 2016ءکی ایکٹو ٹیکس لسٹ کی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔ 2016ء میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 14 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سال 2016ءکی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی اپ ڈیٹ فہرست جاری کی ہے۔ جس کے تحت اپ ڈیٹ لسٹ کے مطابق اب تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 14 لاکھ 21ہزار ہوگئی ہے۔

ایف بی ار یکم مارچ 2018ء کو سال 2017ء کی ایکٹوٹیکس فہرست جاری کرے گا۔ اس فہرست میں صرف ان لوگوں کے نام شامل ہوں گے جن افراد نے 2017ء کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کیےہوں گے۔

واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والوں کو اضافی وود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔

تازہ ترین