• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الزبتھ ٹیلرجنہیں مائیکل جیکسن ’ ماں‘کہا کرتے تھے

الزبتھ ٹیلرایک کامیاب اور خوبصورت فنکارہ توتھیں ہی اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک اچھی دوست بھی تھیں۔وہ ہر رشتے کو دل سے نبھا تی تھیں۔

وہ ایسی خاتون تھیں جنہوں نے اپنی زندگی سے ہر کسی کو کچھ نہ کچھ فیض ضرور پہنچایا۔وہ جہاں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتی تھیں وہیں انہوں نے پچاس سال تک فلمی دنیا پر اپنا پرچم بلند کئے رکھا ۔



ان کا پورا نام ڈیم الزبتھ روزمنٹ ٹیلر تھا۔وہ 27 فروری 1932 میں لندن میںپیدا ہوئیںاور دوسری جنگ عظیم کے بعد لاس اینجلس منتقل ہوگئیں۔اْن کے والدین امریکی تھے۔

اْنھوں نے محض اپنی خوبصورتی کی بنا پرہی نہیں بلکہ اداکاری کی خداداد صلاحیت کے بل بوتے پر اپنے فن کا لوہا منوایا۔

الزبتھ نے 12 سال کی عمر میں فلم ’’ نیشنل ویلٹ‘‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیااور 1950ءمیں فلم ’’فادر آف دا برائیڈ‘‘سے بطور ہیروئن اداکاری کرنے لگیں۔

الزبتھ ٹیلر نےفلم قلوپطرہ کے کردار سے مقبولیت کی سیڑھیاں طے کرنا شروع کی تھیں۔ جس وقت ان کایہ کردار فلمی شائقین تک پہنچا لوگ ان کے حسن کے دیوانے ہوگئے۔

الزبتھ نے55 سے زائدکامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔جن میںنیشنل ویلوٹ ، فادر آف دی برج، آ پلیس ان دا سن جیسی کئی فلمیں ہیں۔ اس کے علاوہ الزبتھ نےکئی کامیاب ٹی وی سیریلز میںبھی کام کیا۔انھیں دو اسکر ایورڈز سے نوازا گیا۔

الزبتھ ٹیلر فلموں کے علاوہ شادی کرنے کے حوالے سے بھی مشہور ہوئیں، انہوں نے7 شوہروں سے8 شادیاں کیں۔ ان کے شوہروں کی فہرست میں کانرڈمیکی ہلٹن، مائیکل والڈنگ، مائیک ٹوڈ، ای ڈی فشر، رچرڈ برٹن ( ان سے دو بار شادی کی)جان ورنراور لاری فروٹسکی ہیں۔الزبتھ کے ایک لے پالک بیٹے سمیت تین بچے ہیں۔

مائیکل جیکسن الزبتھ کے سب سے قریبی دوست تھے بلکہ مائیکل ،الزبتھ کو اپنی والدہ کہتے تھے۔ان کی اسی محبت کی وجہ سے الزبتھ ٹیلرکو مائیکل جیکسن کے پہلو میں سپرد خاک کرکیا گیا۔

الزبتھ ٹیلرنے اپنے آبائی مذہب’عیسائیت کو خیر بادکہہ کر یہودیت اختیارکرلی تھی ۔

وہ انسانیت کے لیے اپنے کام کی وجہ سے یاد رکھی جائیں گی، انہوں نے ایڈز سے بچاؤ کی مہم کو ایک چہرہ مہیا کیا اور’’ ایچ آئی وی‘‘ جیسی موذی بیماریوں کے خلاف بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اِس کام کے باعث اْنھیں 1993ء میں خصوصی آسکر دیا گیا تھا۔

الزبتھ کی کثرت شراب نوشی، خواب آ وراور تکلیف کم کرنے والی ادویات کے استعمال کے سبب ان کا وزن بڑھ گیاتھا۔ ان کی یاد داشت بھی کمزور ہو گئی تھی ۔

بیماری کے سبب ہی وہ 79 سال کی عمر میں23 مارچ 2011ءکواس دنیا سے رخصت ہو گئیں ۔

 

تازہ ترین