• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس میں اعلیٰ افسران کے بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے

Transfer And Posting In Sindh Police

سندھ پولیس میں اعلیٰ افسران کے بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیئے گئے ہیں۔

آئی جی سندھ کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ضلع شرقی، غربی سی ٹی ڈی اور سی آئی اے کے ڈی آئی جیز تبدیل کردیئے گئے ہیں، مظفر علی شیخ کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کراچی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ محمد عارف حنیف کو ڈی آئی جی سندھ ریزرو پولیس مقرر کیا گیا ہے۔

ثاقب اسماعیل میمن کو ہٹا کر امین یوسف زئی کو ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی تعینات کیا گیا ، عامر فاروقی کو سی ڈی سے تبادلہ کرکے ڈی آئی جی ویسٹ مقرر کیا گیا ہے۔

ذوالفقارعلی لاڑک کو غربی سے تبادلہ کرکے ڈی آئی جی ایسٹ کراچی تعینات کر دیا گیا ہے، محمدیار چوہان کو ڈی آئی جی بینظیرآباد تعینات کیا گیا ہے۔

بے نظیر آباد سے محمد اقبال دارا کو تبادلہ کرکے ڈی آئی جی ٹریفک حیدرآباد مقرر کر دیا گیا ہے،ثاقب اسماعیل میمن کو ڈی آئی جی سی آئی اے سے تبادلہ کرکے عامر فاروقی کی جگہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بنا دیا گیا ہے۔

نعیم احمد شیخ کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کراچی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ جاوید علی مہر کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او تعینات کیا گیا ہے۔

جاوید اکبر ریاض کی ترقی کے بعد پہلی تعیناتی ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ سندھ دی گئی،جبکہ کیپٹن عاصم قائم خانی کو ڈی آئی جی ایڈمن کراچی رینج مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ان افسران میں ایسے 4 نئے افسران بھی شامل میں جنہیں حال ہی میں ڈی آئی جی مقرر کیا گیا ہے اور جن کی یہ پہلی تقرری ہے۔

تازہ ترین