• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا نے ایک بار پھر پیٹرول مہنگا کرنے کی تجویز دیدی

عوام پر مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں شروع ہوگئیں، اوگرا نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیج دی ۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی طرف سے وزارت پیٹرولم کو ارسال کردہ سمری میں پیٹرول 3روپے 56پیسے ، ڈیزل 6روپے 94پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

اوگرا نے سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 6روپے 28پیسے اور لائٹ ڈیزل کی پرائس میں 1روپے اضافے کی سفارش کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کے سفارش کردہ اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت یکم مارچ سے 88روپے 07پیسے جبکہ ڈیزل 102روپے 77 پیسے کا ہوجائے گا ۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت اضافے کے بعد 76روپے 46پیسے اور لائٹ ڈیزل 65روپے 30پیسے فی لٹر کے حساب سے دستیاب ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق اوگرا سمری موصول ہونے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

تازہ ترین