• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبوٹ بھی خلاء نورد بننے کیلئے تیارہیں، جرمن ایرو اسپیس سینٹر میں اس حوالے سے کامیاب تجربہ کیا گیا، جس کے تحت ایک روبوٹ اس سال بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا سفر کرےگا۔

یوں تو خلائی اسٹیشن پر انسانوں سفر کرتے ہی ہیں لیکن اب روبوٹ بھی خلاء کے سفرکرتے نظر آئیں گے۔

جرمن ایرو اسپیس سینٹرمیں خلاء نورد روبوٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جسے اس سال بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر روانہ کیا جائے گا۔


یہ Crew Interactive Mobile Companion یعنی Cimon نامی روبوٹ ایک گیند کی شکل کا ہے جس کا وزن پانچ کلو ہے اور جبکہ سفید رنگ کے اس روبوٹ پر 8انچ ڈسپلے اسکرین لگائی گئی ہے۔

منفرد نوعیت کا یہ روبوٹ اُڑنے اور تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد االفاظ و مختلف جملے سمجھنے کے ساتھ ساتھ میوزک بجاکر اپنے انسان خلاء نوردوں کو تفریح پہنچائےگا۔

دوسری جانب یہ روبوٹ سسٹم میں خرابی یا کوئی خطرناک صورتحال سے آگاہ بھی کرے گا۔

تازہ ترین